جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے، منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے ڈھاکہ ہائی کورٹ کی جانب سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سید منورحسن کا کہنا ہیکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پہلے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کو ایک نام نہاد کرائم ٹربیونل کے ذریعے عمرقید اور موت کی سزائیں سنائی گئیں اور پھر بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کو انتخابات سے دور رکھنے کیلئے اس کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن غیر قانونی قرار دے دی۔