جماعت اسلامی اور ن لیگ کے وفد کی الیکشن کمشنر سے ملاقات

Election Commissioner

Election Commissioner

 

Election Commissioner

Election Commissioner

کراچی (جیوڈیسک)کراچی پاکستان مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات میں سندھ کے پولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات کرنے اور کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے الیکشن کمیشن آفس میں ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگی وفد کے سربراہ لیاقت جتوئی نے بتایاکہ چیف الیکشن کمشنر کو سندھ اسمبلی کے حلقہ 73 میں ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات کو شفاف اور پولنگ عملہ کو سرکاری اور سیاسی دبا سے آزاد کرنے کیلئے پریزائڈنگ آفسر کو اس کے ضلع سے باہر تعینات کیا جائے اور پولنگ عملے کو تعیناتی کا مقام پولنگ سے صرف ایک دن پہلے بتایا جائے۔

وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو کراچی میں ووٹوں کی تصدیق کا عمل درست نہ ہونے ، نئی حلقہ بندیوں اور سندھ اسمبلی میں قائد احزب اختلاف کی تعیناتی سے متعلق موقف سے بھی آگاہ کیا ۔