جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مسودہ مسترد کر دیا

JI

JI

اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق وفاقی کابینہ میں پیش کیے گئے حکومتی بل کا مسودہ مسترد کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے کیا جائے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیرمیاں محمد اسلم نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت واضح کرے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے اور کیا یہ جماعتی بنیادوں پر ہوں گے یا غیر جماعتی بنیادوں پر؟ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق وفاقی کابینہ میں پیش کیے گئے۔

حکومتی بل کے مسودہ میں بہت سی خامیاں ہیں۔ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اب تک صرف قبرستان، فائر بریگیڈ، صفائی، نکاسی آب اور پبلک ٹوائلٹ سے متعلق اختیارات دیے جارہے ہیں، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے، پولیس، صحت اور تعلیمی نظام کو مقامی حکومت کے ماتحت کیا جائے۔