سیاسی جماعتوں کی انتخابی دھاندلیوں سے متعلق درخواستیں جمع

ECP

ECP

پاکستان(جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز ، مسلم لیگ (ق) جے یو آئی اور پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں سے متعلق الگ الگ درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں ۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے جھانگیر ترین کی درخواست پر این اے 154لودھراں میں دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کیے۔قاف لیگ کے صدر چوھدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین  نے ذرائع کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ھے۔ انھوں نے کہا کہ چوھدری وجاھت حسین کو دوبارہ گنتی کے بعد چار ھزار ووٹوں سے ھرایا گیا۔ (چوہدری شجاعت حسین) مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ دھاندلیوں کی شکایات کا الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

ہر جماعت کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیے۔ جے یوآئی کے مولانا عطا الرحمان کا کھنا تھا کہ ان کے بعض امیدواروں کے بیلٹ پیپرز کھیتوں میں پھینک دیئے گئے۔۔متعدد حلقوں میں دھاندلی ہوئی ھے۔

مسلم لیگ نواز صوبہ خیبر پختون خوا کے صدر پیر صابر شاہ نے بھی الیکشن کمیشن میں دھاندلی کی شکایت کی اور حلقہ پی کے باون میں دوبارہ گنتی کرانے کی اپیل کی ۔ این اے انیس سے مسلم لیگ نواز سے قومی اسمبلی کے امیدوار عمر ایوب کی طرف سے بھی اسی طرح کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی۔