سیاسی جماعتوں نے ملک بھر میں انتخابی مہم شروع کردی

Political parties

Political parties

لاہور(جیوڈیسک)ملک بھر میں سیاسی جماعتیں آج سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ امیدوار نو مئی تک انتخابی جلسے جلوسوں کی قیادت اور خطاب کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ملک بھر کی سیاسی جماعتیں اپنے وعدوں اور دعوں کے ساتھ انتخابی مہم پر نکل پڑی ہیں۔

اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی جلسے جلوسوں کا انعقاد کر رہی ہیں جو نو مئی تک جا ری رہیں گے ۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن پہلے ہی سیاسی جماعتوں کو خبر دار کر چکا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کی جائے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ الیکشن کمیشن وقتا فوقتا اپنے بیانات میں اس بات کا بھی اظہار کر تا رہا ہے کہ اسلحے کی نمائش کرنے والے امیدوار کو نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم نو مئی کی رات بارہ بجے تک جاری رہے گی۔ دس مئی آرام کا اور گیارہ مئی فیصلے کا دن ہوگا۔