پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے لیگل ایڈوائزر کو معطل کر دیا

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی کو معطل کر دیا ہے۔

لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو خط لکھا تھا کہ ذکا اشرف کو بطور چیئرمین بحال کرنے کے فیصلے میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، پی سی بی اس سے متعلق وزیراعظم کے دفتر سے وضاحت طلب کرے۔ تفضل رضوی کے خط کے بعد ذکا اشرف نے انہیں معطل کر دیا ہے۔