پی سی بی کا ملک کے تین شہروں میں انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے 10 مئی سے ملک کے تین شہروں میں انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔ 22 تاریخ تک جاری رہنے والے پی سی بی اسٹار ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا جس میں چیئرمین باسط علی، علی نقوی، فرخ زمان اور علی ضیا نے شرکت کی۔

شریک ٹیموں کو اے، بی، سی اور ڈی چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان، بی میں اسلام آباد، پشاور، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور، پول سی میں کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ اور ڈیرہ مراد جمالی جبکہ پول ڈی میں ایبٹ آباد، راولپنڈی اور فاٹا شامل ہیں، تمام ٹیمیں پی سی بی قوانین کے مطابق 2 روزہ میچز کھیلیں گی، مقابلے لیگ بنیاد پر ہونگے، جس کے بعد چاروں پول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے، فاتح ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مقابل ہوں گی۔