پی سی بی کے انتخابات کرانے کا آئینی مینڈیٹ نہیں: الیکشن کمیشن

 Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی مینڈیٹ نہیں ہے۔ اس لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دو نومبر کو پی سی بی کے انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔