امن کیلئے وفاق کو ذمہ داری پورا کرنا ہو گی : فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کراچی میں فوج بلانے کے مطالبے پر قائم ہے۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ نہیں کر سکتے، وفاق کو امن کیلئے ذمہ داری پوری کرنا ہو گا۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو تحفظ دینا ہو گا۔

رینجرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔ متحدہ نے یہ نہیں کہا 245 کے تحت فوج کو بلائیں جس طرح آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو مہمان بنایا ہوا ہے، اسی طرح فوج کو بلایا جائے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سفاری پارک میں ڈی ایس پی جرائم پیشہ کے ہاتھوں قتل ہوا۔ ایم این ایز، ایم پی ایز کو دن دہاڑے قتل کر دیا جاتا ہے اب وفاق کو بھی کراچی میں امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہو گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں جمہوری رویوں کو اپنانا ہو گا، نچلی سطح پر جمہوریت کو قائم کرنا ضروری ہے۔