امن و امان بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں،نگران وزیر اعلی سندھ

Peoples Chowrangi

Peoples Chowrangi

کراچی(جیوڈیسک)نگراں وزیر اعلی سندھ نے پیپلز چورنگی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے طلب کر لی ہے۔نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس زاہد قربان علوی نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امیر جماعت سید منور حسن نے کوئٹہ اور کراچی میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے پر امن انتخابات کے انعقاد کو متاثر کرنے کی سازش قرار دیا اور نگراں حکومت سے انتخابات کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔