امن و امان صوبائی معاملہ، بھرپور تعاون کریں گے، چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام صوبائی معاملہ ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر تمام صوبائی حکومتوں سے بھرپور تعاون کرینگے۔ اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے۔

سیاست کو الگ رکھ کر صوبائی حکومتوں سے تعاون رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو سیاست کی ضرورت نہیں،ہر چیز میں ٹانگ اڑانے والا وزیر نہیں بنوں گا۔ سیاست کو الگ رکھ کر صوبائی حکومتوں سے تعاون رکھیں گے۔ چوہدری نثار نے اسلام آباد کو ماڈل ضلع بنانے کا عزم ظاہر کیا۔