پیپلز پارٹی نے تمام ادارے تباہ کر دیئے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

نارووال (جیوڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کراچی کے حالات کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاہے تو وفاق ان کی مدد کر سکتا ہے۔ نارووال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار کے دورے کے موقعے پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا۔

کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت مین ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

تمام ادارے تباہ کر دیئے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کی ازسرنو تعمیر کر کے امن و امان بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومیسلامتی کانفرنس میں دہشتگردی سے نمٹنے کی پالیسی تیار کی جائے گی۔