با کردار لوگوں کو آگے لے کر ائیں تو قوم کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ محمد زبیر کیانی

اسلام آباد : جمعیت علماء پاکستان کے سابقہ مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت اور آزاد امیدوار برائے حلقہ NA – 56 اور PP-13 محمد زبیر کیانی نے اپنے حلقہ میں سرسید چوک کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم سابقہ حکمرانوں کے کارنامے دیکھ چکی ہے اس ملک میں تمام نظام آزمائے جاچکے ہیں اب نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی کرتا ہے یہ نظام زندگی بھی ہے اور نظام بندگی بھی دنیا اور آخرت کے تمام معاملات اور مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے وابستگی میں ہے اس عظیم نظام کو اقتدار میں لانے کی جدوجہد کرنے والے قیامت کے دن سرخرو ہوں گے۔

ہم اس ملک سے کرپشن ،بدامنی ،لاقانونیت ،بھتہ خوری کا خاتمہ اور عوام کا معیار زندگی بلند،تعلیم ،روزگار اور صحت کی اعلیٰ سہولیات فرام کرنے کیلئے بھرپور کوششیںکریں گیا میرا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ صالح دیانتدار خوف خدا رکھنے والے قیادت کو آگے لانا ہے خدا ترس اور عوام کا درد رکھنے والی قیادت ہی اللہ کے محبوب حضور صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے آفاقی پیغام نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو اقتدار میں لانے کی جدوجہد کریگی۔

باکردار قیادت ہی قوم کی کشتی کو بھنور سے نکال سکتی ہے ۔ زبیر کیانی نے کہا کہ انشاء اللہ پورے ملک سے صالح اور دیانت دار قیادت کامیاب ہوگی اب اس ملک سے دھت گردی اور کرپشن کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے قوم متحدہوجائے اور با کردار لوگوں کو آگے لے کر ائیں تو قوم کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ زبیر کیانی نے اپنے ایک نکاتی انتخابی منشور اور انتخابی نعرے پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہمارا انتخابی نعرہ یہ ہے۔

ووٹ بس کردار کے لیے ۔۔۔ نہ پارٹی کے لیے نہ مال کے لیے ۔۔ووٹ بس کردار کے لیے۔ نہ دولت کے لیے نہ دھونس کے لیے۔ ۔ووٹ بس کردار کے لیے انھوں نے کہا کہ ہم اپنا منشور گھر گھر تک پہنچائے گے۔ انھوں نے کہا کہ آپ اپنے محلے میں خود کارنر میٹنگ کا انتظام کریں اور تمام امیدواروں کو باری باری دعوت دیں اور ان کے متعلق ان سے معلومات حاصل کریں تاکہ آپ کا ووٹ ڈالنے کا فیصلہ ضرورت ، حقیقت اور معلومات پر مبنی ہو۔