عوام لوڈ شیڈنگ سے بے حال، ایوان صدر، وزیراعظم ہاس مستثنی

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوام بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں لیکن اسی پاکستان میں کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں بجلی نہیں جاتی۔ جی ہاں چوبیس گھنٹے میں ایک منٹ بھی نہیں۔ ایک طرف تو ملک بھر کے عوام گرمی کے اس شدید موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہیں۔

تو دوسری جانب پاکستان کے کچھ مخصوص علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کے مکینوں کو نہ تو گرمی کا احساس ہے اور نہ ہی لوڈشیڈنگ کا کیونکہ یہاں بجلی نہیں جاتی۔ ان خوش نصیب ایریاز میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاس، ڈپلومیٹک انکلیو، پنجاب ہاس، سندھ ہاس، بلوچستان ہاس، خیبرپختونخوا ہاس، نیب، فیڈرل لاجز اور نادرا شامل ہیں۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنی ان وی وی آئی پی ایریاز کا انکشاف آئیسکو کے سی ای او یوسف اعوان نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا جو لوگ جنریٹر افورڈ کرسکتے ہیں وہ بجلی سے مستثنی ہیں اور غریب آدمی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے 24 گھنٹے میں استثنی ختم کرنے کی سفارش پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔