پیپلز پارٹی کو الیکشن کمیشن پر کوئی تحفظات نہیں : وزیر اعظم

Pervez Ashraf

Pervez Ashraf

لندن (جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم پر سب سیاسی جماعتوں کو اتفاق ہے۔ الیکشن کمیشن پر پیپلز پارٹی کو کوئی تحفظات نہیں ہیں۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فخر الدین جی ابراہیم شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ نگران وزیر اعظم کے لیے ابھی کسی نام پر غور نہیں کیا۔جمہوریت کو پٹری سے اترتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ پیپلز پارٹی اور ق لیگ الیکشن میں ایک ہی نشان پر انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔