پیپلز پارٹی کی شاہ خرچیاں اور خادم اعلیٰ عام آدمی کی خوشحالی کیلئے شب وروز مصروف : عامر نواب خان 3کالم

لاہور(نمائندہ خصوصی سے) پیپلز پارٹی کی شاہ خرچیاں اورخادم اعلیٰ کی عام آدمی کی خوشحالی کیلئے شب و روز مصروفیت تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے نائب صدر عامر نواب خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کے میٹرو بس سروس ایک اہم قدم ہے جو عام آدمی کے لئے مہیا کی گئی ہے۔

میٹرو بس سروس خادم ِ اعلیٰ کا خواب تھا جو آج پورا ہوگیاہم خادم اعلیٰ کے اس کارنامے کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی کی شاہ خرچیاں ایک طرف ہیں۔

جبکہ خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف عام آدمی کی خوشحالی کیلئے شب و روز مصروف ہیں عامر نواب خان نے کہا میں امید کرتا ہوںکہ آئندہ الیکشن میں عوام (ن )لیگ کو پھر سے خدمت کا موقعہ دے گی اور اس دفعہ (ن )لیگ پورے ملک میںتمام سیاسی جماعتوںکو کلین بولڈ کرے گی اور اپنی وا ضح اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔