ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر پاکستان کے استحکام کیلئے کام کرنا ہو گا ، ایاز صادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذاتی مفاد سے بالاترہوکرپاکستان کے استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا،ایوان کو مکمل غیرجانبداری سے چلاوں گا۔ اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایاز صادق نے اس امید کا اظہار کیا کہ ارکان اسمبلی تعاون کریں گے۔

قومی اسمبلی اپنے اخراجات کم کرکے حکومت کی مدد کرے گی۔فہمیدہ مرزا نے کامیابی سے اپنی مدت پوری کی،فہمیدہ مرزا کی فہم وفراست کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نوازشریف کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔