پرویز الہٰی کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت، مہنگائی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کروائی

Pervez Elahi

Pervez Elahi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے بیٹے راسخ الہٰی اور پوتے عثمان ظہور الہٰی کے ہمراہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔

رہنما ق لیگ نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذیر الرحمٰن سے ملاقات بھی کی ، امیر تبلیغی جماعت نے پرویزالہٰی کی درخواست پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت کورونا اور ڈینگی وباؤں کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

مولانا نذیر الرحمٰن مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔