پرویز مشرف کا مزید فیصلہ کراچی والے کریں گے ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مشرف سمندر کے کنارے آکر بس گئے ہیں ان کے لئے مزید فیصلہ اب کراچی والوں کو کرنا ہے۔

محکمہ ریلوے میں سیاسی نہیں انتظامی ترجیحات کی بناپر فیصلے کئے جارہے ہیں۔کراچی پورٹ ٹرسٹ ویسٹ وارف پر چین کی جانب سے 9 ریلوے انجن پاکستان ریلوے کو فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مشرف سمندر کے کنارے آکر بس گئے ہیں۔ان کے لئے مزید فیصلہ اب کراچی والوں نے کرنا ہے۔

چین کی جانب سے فراہم کردہ 9 انجن پاکستان ریلوے کی لائف لائن ہیں۔انجن چین کی کمپنی نے امریکی کمپنی کے تعاون سے بنائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انجن میں کسی قسم کا نقص نہ ہونے پر معاہدہ کیا 50 افسران اور جونیئرز کو تربیت کے لئے چین بھیجا جارہا ہے۔رواں سال کے آخرتک 58 انجن شامل کردئیے جائیں گئے۔