پشاور : حیات آباد میں نامعلوم سمت سے راکٹ آگرے،7 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقے حیات آباد میں راکٹ کے گولے گرنے سے سات زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ گولے حیات آباد کے سیکٹر ایف 9 کی مختلف اسٹریٹس پر گرے۔

زور دار دھماکوں سے سات افراد زخمی ہوگئے۔اور قریبی مکانات اور دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔