پٹرول 4 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 81 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد پٹرول 4 روپے 12 پیسے، ڈیزل 4 روپے 69 پیسے، مٹی کا تیل، 2 روپے 14 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 113 روپے 25 پیسے، ڈیزل 116 روپے 85 پیسے، مٹی کا تیل 108 روپے 13 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 101 روپے 29 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا۔

ادھر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں متوقع اضافے کے باعث صبح سے ہی لاہور کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی فروخت روک دی گئی جس کے باعث صارفین کی طویل قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قلت پٹرولیم کمپنیوں کی طرف سے کم سپلائی دینے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہو گا.