پی آئی اے کی پرواز میری وجہ سے لیٹ نہیں ہوئی: رمیش کمار

Ramesh Kumar, Rehman Malik

Ramesh Kumar, Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ ہم وی آئی پی کلچر کے خلاف ہیں، طیارے میں وڈیو بنانا سول ایوی ایشن قوانین کے خلاف ہے، پی آئی اے کی پرواز میری وجہ سے لیٹ نہیں ہوئی، طیارے کو ساڑھے سات بجے روانہ ہوناتھا، 8 بجکر34 منٹ پر میں طیارے میں پہنچا۔

رمیش کمارکا کہنا تھا کہ رحمان ملک مجھ سے 10 منٹ بعد طیارے میں پہنچے، ایک شخص نےمجھ سے پوچھا کہ آپ رحمان ملک کا انتظار کررہے تھے، میں نے انھیں بتایا کہ رحمان ملک سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی کسی کو دھمکی نہیں دینی چاہیے، طیارے میں ایک شخص نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ہراساں کیا، وہ شخص کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کو جو کام کرنا چاہیے تھا انھوں نے نہیں کیا۔