پی آئی اے کی سعودی عرب جانے والی تمام پروازیں منسوخ

PIA

PIA

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کے باعث پی آئی اے نے آج 21 دسمبر کو سعودیہ جانے والی 18 پروازیں منسوخ کر دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 9739 اور 9760 ملتان، جدہ اور لاہور منسوخ کر دی گئی جب کہ لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامے دوبارہ حاصل نہیں ہوتے تب تک پروازیں منسوخ رہیں گی اور متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پرایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تمام مسافر اپنے درست فون نمبرز پرکال سینٹر 111786786کے ذریعہ اندراج کروائیں اورکسی بھی معلومات کے لیے کال سینٹرپررابطہ کرسکتے ہیں۔