پیر محل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے10/12/2014

پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) علاج کیلئے مالی امداد کی اپیل، 60سالہ بوڑھی عورت زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تفصیل کے مطابق ذاکر آباد کی رہائشی 60سالہ بوڑھی عورت زبیدہ بی بی کچھ عرصہ قبل گرکر شدید زخمی ہو گئی چلنے پھرنے سے قاعر ہے انتہا ئی مفلسی کی وجہ سے اپنا علا ج معالجہ بھی نہیں کرواسکتی ہے، زبیدہ بی بی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کے علاج کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پیرمحل میں یوم سیا ہ منایا گیا، تحریک انصاف کے پیرمحل آفس کے سامنے رجانہ روڈ پر فیصل آباد میں ہلاک ہو نے والے حق نوازکی غائبانہ نماز جنارہ ادا کی گئی جس میں مہر ممتاز دولتانہ ، ملک ثاقب سہیل سمیت عوامی تحریک کے عہدیداروں ، شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) پر اسرار بیماری سے درجنوں مویشی ہلاک محکمہ لائیوسٹاک کی کوششیں ناکام ، محکمہ لائیوسٹاک کو لیبارٹری رپورٹس آنے کے بعدپر اسرار وائرس پر قابو پانے کی امیدتفصیل کے مطابق نواحی گائوں 334گ ب رجوال میں اچانک پراسرار بیماری جس کی مویشی میں کوئی علامت نمودارنہیں ہو تیں،بیماری پھوٹ پڑنے سے مذکورہ بالا گائوں کے افراد طاہر اقبال، عبدالستار، محمدجاوید،شوکت علی ، عبدالرشید،محمد مجید، محمد نذیر، عبدالغفار، اور لیاقت علی وغیرہ کے لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں مویشی دم توڑ چکے ہیں۔

جبکہ پر اسرا ر بیماری کا پتہ لگا نے اور مو یشیوں کی زندگیا ں بچا نے کے لیے محکمہ لائیو سٹا ک کے تمام حر بے نا کا م ہو نے پر اہل گا وں نے مو یشیوں کی زند گیاں بچا نے کے لئے پیروں اور عالموں سے تعویز گنڈے لینا شروع کر دیئے ہیں مگر پھر بھی مو یشیوں کی ہلا کتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ونرٹیری ڈاکٹر محمود علیم اور ونرٹیری ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ پر اسرار بیما ری سے ہلا ک ہو نے والے مو یشیوں کا پو سٹ مارٹم کرتے ہو ئے ضروری اجزاء لیبا رٹر کو بھجوارکھے ہیں جن کا رزلٹ تا حا ل موصول نہیں ہو سکاکہ مو یشیوں میں پا ئی جا نی والی بیما ری پر اسرار ہے رپورٹس آنے کے بعد وائرس پر قابو پا لیا جا ئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) اولیاء کرم کی خانقاہیں تربیت و تشکیل کردار کے مراکز ہیں جہاں دین سکھایا جاتا ہے ‘ آداب بندگی سکھائے جاتے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار معروف عالم مفتی محمد اکبر رضوی نے
اپنے ایک بیان میںکہاکہ اولیاء کرام کی خانقاہوں پر اخلاق حسنہ کی ترتبت دی جاتی ہے ‘ انسانیت سے پیار کا درس ملتا ہے یہ خانقاہیں خدمت خلق کے مراکز ہیں ‘ جہاں دکھیارے لوگ آتے ہیں اور سکون محسوس کرتے ہیں ‘ برصغیر پاک و ہند میں صوفیاء کرام کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ یہی وہ خدا مست درویش تھے جنہوں نے اسلام کی آبیاری کی اور اپنے کردار سے اسلام کی شمع روشن کیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو امن کی راہ دیتا ہے ‘ اور امن ہی اس وقت دنیا کی ضرورت ہے ‘ اور ہمیں اسلام کے تشخص کیلئے کام کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) عمران خان نے اپنے کارکنوں کی ہر غنڈہ گردی کا ملبہ حکومت پر ڈالنے کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ،پوری قوم گواہ ہے کہ جلائو گھیرائو مرو اور ماردو کی کا ل تحریک انصاف کے سٹیج سے دی گئی، عمران خان ہوش کے ناخن لیں اورنواز شریف کے بارے میں بدکلامی اور دھمکیاںدینا بند کریں لیگی قیادت نے بھی کارکنوں کو اشارہ دے دیاتوان کا گھر سے نکلنا مشکل ہو جائے گا ،ان خیالات کااظہار چوہدری امان اللہ رہنما مسلم لیگ(ن) پیرمحل سٹی اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان اور شیخ رشید سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جوش خطابت میں جو منہ میں آئے اگل دیتے ہیں لیکن قوم نے ان کا گھنائونا کھیل اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور یہ واضح ہو چکا ہے کہ وہ دھرنوں اور احتجاج کی آڑ میں ملک کے اندر انتشار اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں نوجوان کی ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پر ڈالنا سراسر بد نیتی ہے اس جھوٹی ایف آئی آر کو فوری خارج کر کے اصل ملزمان کو گرفتا ر کیا جا نا چاہئے۔ پاکستان سرزمین بے آئین نہیں ہے اس لئے عمرا ن خان اور شیخ رشید جیسے عاقبت نا اندیش یاد رکھیں کہ انہیں کسی صورت بھی مادر پدر آزادی نہیں مل سکتی حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

Haq Nawaz funeral

Haq Nawaz funeral