مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو ملنے والا مینڈیٹ کسی جماعت کو صدیوں میں نصیب ہوتا ہے

گوجرانوالہ : مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو ملنے والا مینڈیٹ کسی جماعت کو صدیوں میں نصیب ہوتا ہے، اس لیے مسلم لیگ (ن) اس مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ہر صورت حل کرے گی، وہ سردار محمد اشرف کی رہائشگاہ پر منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

افطار ڈنر میں محمد نواز چٹھہ، اخلاق احمد خاں، میجر خالد بلوچ، ڈاکٹر محمد اشرف، میاں شبیر و دیگر بھی شرکت کی۔ عامر یعقوب وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔