شہباز شریف 4 روزہ غیرملکی دورے پر روانہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف 4 روزہ غیرملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیراعلی پنجاب دورہ ترکی کے دوران تعلیم، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر مذاکرات کریں گے، شہباز شریف کاکہنا ہیکہ ان کے دورہ ترکی سیدونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

تعلیم، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت ہو گی، وزیراعلی پنجاب کے دورہ جرمنی کے دوران سولر انرجی اورمتبادل ذرائع سے بجلی کے دیگر منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جبکہ برطانیہ میں تعلیم اور تجارت کے حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔