مسلم لیگ ن لاہور، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے اسلام آباد میں جلسے

Muslim League N

Muslim League N

اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) آج لاہور میں میدان سجائے گی، نواز شریف انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اپنی انتخابی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں اور بدھ کے روز ہونے والے کوٹ رادھا کرشن اور لاہور کے جلسوں سے خطاب منسوخ کر دیا تھا۔

نواز شریف آج لاہور میں این اے ایک سو ستائیس گرین ٹان اور این اے ایک سو بائیس سمن آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ رات گئے داتادربار کے مزار پر حاضری دیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسے خطاب سیکریں گے۔