مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتیں حکومت سازی کیلئے متحرک

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے سیاسی جماعتیں متحرک ہیں۔ اس وقت پارٹی پوزیشن کیا ہے اور وفاق اور صوبوں میں کس سیاسی جماعت کی حکومت بننے کے امکانات ہیں۔اسلام آباد الیکشن کمیشن نے اب تک قومی اسمبلی کی 259 سیٹوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

جس میں مسلم لیگ (ن) 124 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پیپلز پارٹی 31 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف 27 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے 18، جے یو آئی (ف) 10، آزاد امیدوار 28، مسلم لیگ فنکشنل 4، جماعت اسلامی 3، مسلم لیگ (ق) 2 اور اے این پی، بی این پی، این پی، قومی وطن پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور آل پاکستان مسلم لیگ ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نواز لیگ نے اب تک 214، تحریک انصاف نے 19، پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کیں جبکہ 40 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف 35 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

جے یو آئی (ف) 13 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 12 اور آزاد امیدواروں نے 14 نشستیں حاصل کیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے 63 جبکہ ایم کیو ایم نے 33 نشستیں حاصل کیں۔ بلوچستان اسمبلی میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی 10 اور مسلم لیگ (ن) نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔