شہبازشریف نے قوم کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیم کو ووٹ دے دیا

Shahbaz-Sharif

لاہور(جیو ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے قوم کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیم کو ووٹ دے دیا،انکا کہنا ہے کہ تعلیم ہی ایسی گولی ہے جس سے ملک میں بے روزگاری،لوڈشیدنگ اور شدت پسندی کو ختم کیا جا سکتا ہے،سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے تعلیم کے حق میں مہر لگاتے ہوئے کہا ۔

انہوں نے اپنے 5 سالہ دور میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی،صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے لیپ ٹاپ،اجالا پروگرام ، سولرلیمپ، دانش اسکولز،ایجوکیشن فاونڈیشن،ایجوکیشن انڈوسمنٹ فنڈز اور دیگر کئی منصوبے دئیے اور موقع ملا تو ملک بھر میں شعبہ تعلیم میں سرمایہ کاری ان کی ترجیح ہو گی، شہبازشریف کا کہنا تھاکہ تعلیم کو فروغ دے کر ہی ملک میں اجالے لائے جا سکتے ہیں، شدت پسندی کو ختم کرنے میں بھی تعلیم کلیدی کردار ادا کرے گی۔