مسلم لیگ ق نے مذاکرات کو وزیراعظم کے استعفے سے مشروط کر دیا

Pervez Elahi, Chaudhry Shujaat

Pervez Elahi, Chaudhry Shujaat

اسلام آباد (جیوڈیسک) چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو کچھ لاہور میں کیا، کیا وہ جمہوریت ہے۔ پرویز الہی کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹیوں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

چودھری برادران ایک بار پھر حکومت پر برسے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائے۔

انہوں نے کہا حکومت سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر نواز شریف استعفی دے دیں تو بات ہو سکتی ہے، اب جو کچھ بھی ہو گا میدان میں ہوگا۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا حکومتی کمیٹیوں سے کوئی بات نہیں ہو گی، نواز شریف مستعفی ہوں تو بات ہو سکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد طاہر القادری فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا فوج کو کسی معاملے میں ملوث نہ کیا جائے، عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔