سیاسی بحران پر وزیر اعظم نے عسکری قیادت سے حتمی رائے طلب کرلی

Prime Minister

Prime Minister

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکراتی عمل میں مکمل طور پر ڈیڈلاک آنے کے بعد حکومت نے دھرنے کومنتشر کرنے کی پالیسی پر غور شروع کر دیا تاہم یہ آخری آپشن ہوگا، اس حوالے سے حکومت کی اہم شخصیات اور اعلیٰ ترین حلقوں سے مشاورت جاری ہے۔

انتہائی باخبر ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے عسکری قیادت سے حتمی رائے طلب کرلی ہے کہ اس گھمبیرصورت حال پر کیسے قابو پایا جائے ،اس حوالے جلد از جلد رائے دی جائے،اہم حلقوں کی جانب سے حکومت کو آگاہ کیا گیاہے کہ وہ طاقت کے استعمال کے آپشن سے فی الحال گریز کرے۔

معاملے کو حل کرنے کیلیے درمیانی راستہ تلاش کیا جارہاہے، حکومتی سطح پر کچھ تبدیلیاں ، عمران خان اور طاہر القادری کے پاس تمام پارلیمانی جماعتوں کا وفد بھیجنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

تاہم اس کا حتمی فیصلہ جمعرات کو صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا،اہم حلقوں نے عوامی تحریک اورتحریک انصاف کو آگاہ کردیاہے کہ پرامن رہیں اور قانون کوہاتھ میں نہ لیں اورریاستی اداروں کی طرف جانے سے گریز کریں۔