سیاسی دفتر کھولنے میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں، امریکی سفیر

Richard Olson

Richard Olson

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ امریکا دوحہ میں افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے سیاسی دفتر کھولنے میں پاکستان کی حمایت کو سراہتا ہے۔ اسلام آباد میں پرنٹ ذرائع راونڈ ٹیبل کانفرنس میں رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش حالی خطے کیلئے خوش آئند ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری امریکا پاکستان تعلقات کا مستقبل ہے، دبئی میں دونوں ممالک 25 جون کو ایک بزنس کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں، اس کے نتیجے میں امریکی اور پاکستان کی تاجر کمپنیاں ایک دوسرے کے قریب آئیں گی۔