غریب عوام کو سحری اور افطاری میں اندھیروں میں رہنے کی عادت ڈال دی ہے : علامہ یوسف اعوان

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کونسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈ نگ پر سیاست کر نے والوں نے غر یب عوام کو سحری اور افطاری میں اندھیروں میں رہنے کی عادت ڈال دی ہے بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث غر یب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے غریب عوام کو ریلیف دینے کے منصو بے بنائے ہیں مگر مسلم لیگ ( ن) غر بت کا نہیں بلکہ غر یبوں کا ہی خاتمہ کرنے لگی ہے اور پاکستانی عوام سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر نے کے دعویٰ کرنے والوں کا انجام جو ہو گا۔

وہ پوری قوم جانتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے اقتدار کا وقت بہت جلد ختم ہونے والا ہے کیو نکہ عوام کو حقائق سے گمراہ کرنے والوں کو بڑی شکست ہو گی اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال با ہر کرئے گی تاکہ پاکستان خوشحال ہو سکے۔