اقتدار نہیں عوامی حقوق کا حصول ہمارا مشن ہے ،قائد تحریک الطاف حسین کے فکرو فلسفے پر عمل کرکے انقلاب لائیں گے ۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-256اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی زندگی میں انقلاب لانے کا تہیہ کرچکی ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ملک میں کے چپے چپے کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرینگے انہوں نے کہاکہ ملک کے مظلوم عوام خوشحالی اور عوامی بااختیاری کے لئے ایم کیو ایم کو ملک بھر سے کامیاب کرائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی نمبر2میں شاہ فیصل سیکٹر کے یونٹ 106اور107کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی کانر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کارنر میٹنگ سے حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہPS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا کارنر میٹنگ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شاہ فیصل کالونی میںانتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔

عوام کا حق پرست اُمیدواروں کے حق میں زبردست جوش و خروش عوام کی جانب سے ہر محلے اور گلی کی سطح پر ایم کیو ایم کے انتخابی نشان پتنگ کے ماڈل اور پرچموں کی بہار ہے عوام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 11مئی صرف پتنگ پر مہر لگا نے کا دن ہے اور انشا اللہ ملک بھر سے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نمائندے بھاری اکثریت سے عوامی تائید کے ذریعے کامیابی حاصل کرینگے۔

انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقبال محمد علی خان نے ملک سے دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے عوام کو میدان عمل میں آناہوگا متحدہ ہو کر ہی ملک سے انتہا پسندوں اور اُن کے آقائوں کو شکست دیا جاسکتا ہے ۔حق پرست اُمیدوار
صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ 11مئی حق پرستوں کی کامیابی اور مظلوم عوام کی فتح کا دن ہے۔

عوام پتنگ پر مہر لگا کر قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد اُمیدواروں کو فتح سے ہمکنار کرکے خوشحالی کے سفر کا آغاز کریں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے جانثاروں کے حوصلے بلند ہیں ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی قیادت میں ملک کے غریب اور مظلوم عوام کو جاگیرداروں سے نجات اور ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیں گے۔