اقتدار پرست حکمران قتل عام کی تیاری کر رہے ہیں، این جی پی ایف

کراچی : شام کے صدر بشار الاسد نے ہوس اقتدار میں اپنی ہی عوام پر مظالم توڑ کر جس عاقبت نا اندیشی کا ثبوت دیا تھا عرب ریاستیں امریکہ اور اس کی حواری استعماری و شیطانی قوتوں کو شام پر حملے کی ترغیب اور شام پر حملے کی شکل میں تمام جنگی اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کے ذریعے شامی صدر کی عاقبت نا اندیشی کو مزید مہمیز دیکر دنیا کا امن و مستقبل خطرے میں ڈال رہی ہیں جبکہ ایران اور روس کی جانب سے شام پر حملے کی صورت اسرائیل و سعودی عرب پر حملے کی دھمکی اس بات کی علامت ہے کہ مسلم حکمرانوں کی ہوس اقتدار، مفاد پرستی، منافقت اور عاقبت نا اندیشی ہی کفار کا ہتھیار ہے جسے استعمال کرکے وہ دنیا کو دو بار عالمی جنگ کی آگ میں جھونک چکے ہیں اور اب تیسری بار ایسا ہونے جا رہا ہے۔

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی اور صدر محمد رئیس نے کہا ہے کہ اقتدار پرست حکمران دنیا کے امن و مستقبل کو خطرے میں ڈال کر دنیا میں قتل عام کی تیاری کر رہے ہیں اور اگر اب بھی ہم نے ااپنی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی بجائے مسلک و مذہب کے جھگڑے میں انتشار ونفاق کی خاردار راہ پر اپنا سفر جاری رکھا تو وہ دن دور نہیں جب اقتدار کے یہ کرگس ہماری نسلوں کی نعشوں کو بھبھوڑ رہے ہوں۔