بجلی منصوبوں کی تکمیل کو تیز کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے ایک ہزار میگا واٹ پون بجلی منصوبوں کی تکمیل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سستی بجلی جلد قومی گرڈ میں شامل ہوسکے۔ متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی چودہری احمد مختار کا کہنا تھا کہ مقامی وسائل سے بجلی کی پیداوار کا مقصد سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے۔

پون بجلی کا ٹیرف پہلے ہی دیا جاچکا ہے جو اب شمشی توانائی کے لئے بھی مشترک ہوگا،پون بجلی سے قومی گرڈ میں پانچ سے دس فیصد اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اگلے ماہ پچاس میگا واٹ پون بجلی کے ایک منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائیگا،ایک سو پچاس میگا واٹ کے تین منصوبے زیر تعمیر ہیں جبکہ گیارہ سو میگا واٹ پر مشتمل بارہ توانائی کے منصوبے سال دو ہزار تیرا اور چودہ دوران تکمیل کو پہنچیں گے،اجلاس میں تیس میگا واٹ کے نئے تین پون بجلی کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔