بجلی کا شارٹ فال 3300 میگاواٹ ہو گیا

Power shortfall

Power shortfall

لاہور (جیوڈیسک) بجلی کا شارٹ فال 3300 میگاواٹ ہو گیا، شہروں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹا جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں 16،16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے جاری۔

کردہ اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی پیداوار 14 ہزار 300 اور طلب 17 ہزار 600 میگاواٹ ہے، ہائیڈل کے ذریعے5 ہزار720 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے، تھرمل سے 18 سو میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے 6 ہزار 780 میگاواٹ بجلی پیداہو رہی ہے۔