حلقہ پی پی 78 سے کامیاب امیدوار ہ کے خلاف دائر کی گئی انتخابی عذرداری کا فیصلہ 24 اپریل کو سنائے جانے کا امکان

جھنگ : الیکشن ٹربیونل فیصل آباد جاوید رشید محبوبی کی جانب سے صوبائی اسمبلی جھنگ کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست سے کامیاب امیدوار ہ کے خلاف دائر کی گئی انتخابی عذرداری کا فیصلہ 24 اپریل بروز جمعرات کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

11 مئی 2013ء بروز ہفتہ کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار راشدہ یعقوب شیخ (جو اسی حلقہ سے سابق ایم پی اے شیخ محمدیعقو ب کی اہلیہ ہیں) نے 18755ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانا محمد احمد لدھیانوی 16933 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔ بعد ازاں مولانامحمد احمد لدھیانوی ، شیخ طارق اسلم ، شیخ دانیال اقبال و دیگران نے نو منتخب لیگی ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی تھی جس میں ان کے خلاف انتخابات میں دھاندلی سمیت بعض دیگر بے قاعدگیوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ الیکشن ٹربیونل فیصل آباد جاوید رشید محبوبی نے کئی تواریخ کے دوران مقدمہ کی سماعت مکمل کرلی ہے اور توقع ہے کہ مذکورہ انتخابی عذرداری کافیصلہ 24اپریل برو ز جمعرات کو سنا دیا جائیگا۔