جب پی پی چاہے گی الیکشن اسی وقت ہونگے، یوسف رضا گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ابھی ہم عام انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتے، جب پیپلز پارٹی چاہے گی الیکشن اسی وقت ہوں گے۔

یہ بات انہوں نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر جاوید صدیقی کی حمایت میں ایک کارنر میٹنگ اور میڈیا سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہ کہا کہ این اے 149 میں بغیر پارٹی ٹکٹ الیکشن لڑنے والے جمہوری سیاسی نظام کی نفی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں، پیپلزپارٹی انھیں سپورٹ نہیں کر سکتی تھی، کوشش کر یں گے وفاداریاں تبدیل کرنے والے دونوں آزاد امیدواروں میں سے کوئی کامیاب نہ ہو۔