پیپلزپارٹی نے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

PPP

PPP

پاکستان (جیوڈسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹوزرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 34 برسی پر اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

نوڈیروں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین اور وفاق دے کر جمہوریت کو فروغ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ مخصوص قوتیں پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانا چاہتی تھیں ،کبھی قائد عوام پر مقدمات بنا کر انہیں پھانسی دے کر شہید کیاگیا کبھی ان کی دختر پر ملکی و غیرملکی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے اور بلاآخر بی بی رانی کو بھی شہید کردیا گیا ۔

بلاول نے کہا کہ سازشوں کے باوجود بھٹو کی بیٹی نے عوام کی خدمت کی اور آج صدر آصف کر رہے ہیں ، تاہم صدر زرداری کے ویژن اور سیاسی پالیسیوں کی بدولت دنیا سوچ میں مثبت تبدیلی لائی۔

بلاول نے پر عزم انداز میں کہا کہ بے نظیر کی شہادت کے بعد ملک کو خطرات لاحق تھے تاہم اس وقت صدر آصف علی زردارے نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔