پیپلز پارٹی کا فلسفہ بھٹو سے بدل کر زرداری کا ہو گیا ہے: شاہ محمود

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

ملتان (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی نے این 149 کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ لیکن تحریک انصاف کے ووٹرز پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں سے انتقام لینے پر اتر آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 10 اکتوبر کا جلسہ فقید المثال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی سے آج بھی احترام کا رشتہ رکھنا چاہتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بلاول ابھی بچہ ہے اسے جو لکھ کر دیتے ہیں وہ پڑھ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا فلسفہ اب بھٹو سے تبدیل ہو کر زرداری کا ہو گیا ہے۔