پیپلزپارٹی پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات لڑے گی ، منظور وٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ، منظور وٹو نے وزیر اعلی پنجاب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوڈ شیدنگ کے خاتمے تک اپنے گذشتہ دور حکومت کی طرح مینار پاکستان پر کیمپ آفس پر قائم کریں۔ لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صوبائی صدر منظور وٹو کی زیرصدارت ہوا، جس میں مختلف اضلاع کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے ممکنہ امیدواروں کیلئے سفارشات مرتب کی گئیں۔

اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات رواں سال نومبر یا دسمبر میں متوقع ہیں، اس وقت تک مبینہ دھاندلی سے جیتے گئے انتخابات کا خمار بھی لوگوں کے ذہنوں سے اتر چکا ہو گا، پیپلز پارٹی بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن قرار دیا ہے۔

منظور وٹو کے مطابق پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ اقتدار ملازمین کی تنخواہوں میں 185 فیصد اضافہ کیا تھا، مسلم لیگ نون کی حکومت تنخواہوں مین 32 فیصد اضافہ کرے۔ منظور وٹو نے وزیراعلی شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ گذشتہ دور حکومت کی طرح لوڈ شیڈنگ کے خاتمے مینار پاکستان پر کیمپ آفس قائم کریں۔