صدارتی انتخاب، سندھ اسمبلی سے ممنون حسین کامیاب قرار

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جس میں ن لیگ کے ممنوں حسین کامیاب قرار پائے ہیں،پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔ سندھ اسمبلی میں جسٹس مشیر عالم نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں کل 69 ووٹ ڈالے گئے۔

جن میں 64 ووٹ ممنون حسین کوملے جبکہ 5 ووٹ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے حاصل کیے، کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ صدارتی انتخا ب کے لئے پولنگ کا عمل شیڈول کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے 3 بجے تک جاری رہا۔