صدرزرداری کا یوسف رضا گیلانی کو فون، بیٹے کے اغوا پراظہار تشویش

Yousuf Raza Gilani-Zardari

Yousuf Raza Gilani-Zardari

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کر کے ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا پر شدید تشویش کاااظہارکیاہے،صدرکاکہناہے کہ بزدلانہ واقعات سے انتقال اقتدار کے جمہوری عمل کو کامیاب ہونے سے نہیں روکا جا سکتا۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو اغوا کر کے بزدل دشمن نے انتہائی قابل مذمت کارروائی کی ۔صدر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ علی حیدر گیلانی کو بحفاظت بازیاب کراکے واقعہ میں ملوث عناصر کوگرفتارکیاجائے۔

صدر زرداری نے کہاہے کہ لبرل جمہوری جماعتوں نے انتہا پسندوں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں پر الیکشن کمیشن اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کو ہائی جیک ہونے سے بچانے کے اقدامات کیے جائیں ۔ صدر زرداری نے کہا کہ جمہوری قوتیں اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے حوصلہ نہیں ہاریں گی۔