پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت آج ہو گی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت آج ہو گی۔ گزشتہ سماعت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشرف پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آج استغاثہ کے گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کیا ہے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کررہے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کو اعلی عدلیہ کے 60 سے زائد ججز کو نظربندکرکے کام سے روکنے کے الزامات کی چارچ شیٹ دیتے ہوئے فرد جرم عائد کی گئی۔ تاہم انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی۔