صدر کے پاکستان واپس نہ آنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان

Farhatullah Babar

Farhatullah Babar

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان نہ آنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری بچوں سے ملاقات کے لیے دبئی گئے ہیں،لندن بھی جائیں گے، پھر وطن واپس آجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بعض لوگوں کا خیال ہے کہ صدر زرداری اب پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

کیونکہ وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے سیکورٹی آفیسر بلال شیخ کی دھماکے میں ہلاکت کے بعد سے شدید پریشان ہیں۔ تاہم صدرکے ترجمان فرحت اللہ بابرکا کہنا ہے کہ صدر زرداری اپنے بچوں سے ملاقات کے سلسلے میں دبئی گئے ہیں اور وہاں سے وہ لندن بھی جائیں گے۔

جہاں پرانکی ایک صاحبزادی تعلیم حاصل کررہی ہیں تاہم انہوں نے اس خیال کو ردکیا جس میں کہا گیا ہے کہ صدر اب واپس پاکستان نہیں آئینگے۔ صدر زرداری صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی عہدے صدارت سے مستعفی ہونگے، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے صدارتی تر جمان کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر آ چکی، حکومت اسکو عام کر دے۔