صدر زرداری کی ممنون حسین کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

President Zardari

President Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے ممنون حسین کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب سے جمہوری عمل کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے نو منتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوری انداز میں انتقال اقتدار جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اچھا قدم ہے، سب کی کوششیں جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی کے لیے ہونی چاہئیں۔