صدر زرداری سوئٹزر لینڈ کے بنکوں میں پڑی رقوم واپس لے آئیں تو ایک دن میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو سکتی ہے ، روحیل اکبر

لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا کرپٹ حکمرانوں نے کرپشن انتہائی کر رکھی ہے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ امریکہ اور طاغوتی طاقتوں کے ڈالر وصول کرنے کے لئے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا جارہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابتر ملکی حالات اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کی پیش نظر غربت افلاس پاکستان کا مقدر بن چکی ہے ، عوام سے روٹی کپڑا اورمکان چھیننے والی پیپلزپارٹی کی حکومت سے نجات اور چھٹکارے کیلئے پوری قوم متحد ہو جائے۔

انہو ں نے کہا کہ حکمران لوٹ مار کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائیں تو ٹیکس لگانے کی نوبت نہیں آئیگی ، خودکش حملے ، بم دھماکے ، غربت وافلاس ، بجلی و گیس کی بدترین قلت اوربیروزگاری موجودہ حکومت کے تحفے ہیں ، روٹی کپڑا اورمکان دینے والے حکمرانوں نے غریبوں سے نوالہ چھین لیا ، ملکی حالات 1971ء سے بھی زیادہ تشویشناک ہو چکے ہیں۔

جبکہ حکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری کے دعوے ٹھس ہوچکے ہیں اور بجلی وگیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے انڈسٹری کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے حکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری کے دعوے ٹھس ہوچکے ہیں صدر زرداری سوئٹزر لینڈ کے بنکوں میں پڑی رقوم واپس لے آئیں تو ایک دن میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو سکتی ہے۔ وفاقی حکومت بجلی پیداواری یونٹس کو ادائیگیاں کرنے کے بجائے اپنے بنک بھر رہی ہے علی بابا چالیس چوروں کے ٹولے نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ کر ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی۔