صدارتی انتخابات 30 جولائی کو کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Raja Zafar-ul-Haq

Raja Zafar-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے صدارتی انتخابات چھ اگست کے بجائے تیس جولائی کو کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ اسلام آباد راجہ ظفرالحق نے عدالت عظمی میں آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی کے تحت درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی انتخابات رمضان کے آخری عشرے میں نہ کرائے جائیں، سو سے زائد اراکین پارلیمنٹ چھ اگست کو عمرے کی ادائیگی، اعتکاف سمیت دیگر عبادات میں مصروف ہوں گے۔

جس کی وجہ سے وہ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے قاصر ہونگے۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے تجویز پیش کی ہے کہ صدارتی انتخابات تیس جولائی کو کرائے جائیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔