fbpx

پریٹی زنٹا نے اپنی پہلی ہی ویب سیریز میں ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا

Pretty Zinta and Hrithik Roshan

Pretty Zinta and Hrithik Roshan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ پریٹی زنٹا بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ویب سیریز بنارہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا۔

امریکی نژاد شہری سے شادی کرکے اداکاری کو خیرباد کہنے والی پریٹی زنٹا نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بار وہ اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر خدمات سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔

بطور پروڈیرسر پریٹی زنٹا کی یہ پہلی ویب سیریز ہے جس میں اُن کے بہترین دوست اور اداکار ہریتھیک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس سے قبل یہ دونوں اداکار فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
یہ پڑھیں: پریٹی زنٹا نے فلموں سے متعلق سلمان خان کی سوچ کو بہترین قرار دیدیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریٹی زنٹا کی آنے والی ویب سیریز جان لی کیئر کے مشہور ناول ’ دی نائٹ منیجر‘ کا ہندی ورژن ہے جوکہ نیٹ فلیکس طرز پر مبنی ہاٹ اسٹار کی ایپلی کیشن پر دکھائی جائے گی۔